مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ قابل اعتبار اور بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے بامعنی اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کا خطرناک ایٹمی میزائل پروگرام نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ شمالی کوریا کے اپنے عوام کے لئے بھی خطرہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ نہیں کہا کہ امریکہ کا ایٹمی پروگرام اس کے ایٹمی ہتھیار بھی امریکی عوام کے لئے خطرہ ہیں یا نہیں۔ امریکہ کو صرف دوسرے ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کو خطرہ قراردیتا ہے۔
مہر نیوز/15 اپریل /2013ء: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
News ID 1820044
آپ کا تبصرہ